وسطی میکسیکن ریاست گواناجواتو میں دو مختلف مقامات پر فائرنگ میں دو بچوں سمیت تقریبا گیارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ میڈیا نے مقامی حکام کے حوالے سے پیر کو یہ اطلاع دی۔
ایل یونیورسل کے مطابق یہ دونوں حملے ہفتے کی شام کو ہوئے، جس میں پہلا حملہ سیلاو کی میونسپلٹی میں ہوا جہاں مبینہ طور پر کچھ مسلح افراد نے ایک گھر میں موجود لوگوں پر فائرنگ کردی۔ اس دوران وہاں ایک بچے کی پارٹی چل رہی تھی۔ اس فائرنگ میں تین مرد، دو خواتین اور ایک نابالغ کی موت ہوگئی۔ وہیں چار دیگر افراد زخمی ہوگئے۔
دوسرا حملہ اسی رات میونسپلٹی کے اپاسیو ایل گرانڈے میں کیا گیا۔ جہاں ایک ہی خاندان کی 14 سالہ لڑکی سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس حملے میں ایک آٹھ ماہ کا بچہ زخمی ہوگیا، جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
معلومات کے مطابق سانتا روزا ڈی لیما اور جلیسکو نیو جنریشن ڈرگ کارٹیل کے درمیان ہمیشہ تنازعہ کے سبب یہاں فائرنگ ہوتی رہتی ہے۔
یواین آئی