روس کی تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق ایک مسلح شخص نے پیر کی صبح روس کے شہر پرم میں ایک یونیورسٹی میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔
روس کی تفتیش کار کمیٹی نے کہا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
روس کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ حملہ آور کو بعد میں حراست میں لے لیا گیا۔ تحقیقاتی کمیٹی نے واقعے کے بعد قتل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
سرکاری ٹاس نیوز ایجنسی نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ایک نامعلوم شخص کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کچھ طالب علموں نے اپنی جان بچانے کے لیے یونیورسٹی کی عمارت کی کھڑکیوں سے چھلانگ لگائی۔