ETV Bharat / international

چین کے فیصلہ پر مائک پامپیو کی نکتہ چینی - کورونا وائرس

چین کے ذریعہ امریکی صحافیوں کے داخلہ پر پابندی لگائے جانے کے بعد امریکہ کی جانب سے سخت نکتہ چینی کی جار ہی ہے۔

secretary general mike pompeo attack on china
چین کے فیصلہ پر مائک پامپیو کی نکتہ چینی
author img

By

Published : Mar 18, 2020, 11:05 AM IST

کورونا وائرس کے حوالہ سے امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی تلخیوں کے درمیان امریکہ نے امید ظاہر کی ہے کہ چین اپنے یہاں سے امریکی صحافیوں کو نکالے جانے کے فیصلے پر دوبارہ غور کرے گا۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپيو نے نامہ نگاروں کو بتایا’’یہ بدقسمتی کی بات ہے۔ ہمیں ابھی پتہ چلا۔ مجھے امید ہے کہ وہ نظر ثانی کریں گے‘‘۔

اس سے قبل چین کی وزارت خارجہ نے منگل کو امریکی صحافیوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا اور امریکہ کے ’نيويارك ٹائمز‘، ’وال اسٹریٹ جرنل‘ اور ’واشنگٹن پوسٹ‘ جیسے مستند اخبارات کے صحافیوں سے ان کا پریس کارڈ لوٹانے کو کہا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے کچھ دنوں پہلے چین کی سرکاری میڈیا کے لئے بہت سخت قانون بنائے ہیں۔ چین نے بھی جوابی کارروائی میں اس طرح کا قدم اٹھایا اور امریکی میڈیا اداروں-’ وائس آف امریکہ‘، ’دی نیو یارک ٹائمز‘، ’دی وال اسٹریٹ جرنل‘، ’دی واشنگٹن پوسٹ‘ اور ’ٹائم میگزین‘ سے کہا کہ وہ چین میں اپنے ملازمین اور املاک و اثاثہ سمیت پورے کام کاج کی تفصیلی معلومات دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.