ETV Bharat / international

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ٹیکہ تیار کرنے کی کوشش

امریکہ خطرناک کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ٹیکہ تیار کرنے کا کام تیزی سے کر رہا ہے۔

corona virus
corona virus
author img

By

Published : Feb 8, 2020, 1:38 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 3:22 PM IST

امریکہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایلرجی اینڈ انفیکشن ڈیسیز کے ڈائریکٹر انتھنی فوسی نے صحت اور انسانی خدمات کے امریکی محکمے میں پریس کانفرنس میں کہا 'کورونا وائرس کے خلاف ٹیکہ تیار کرنے کے لئے بایوٹیک کمپنی موڈیرنا کے ساتھ کام جاری ہے'۔

واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 722 ہوگئی ہے اور 34،546 افراد میں اس انفیکشن کے پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔

دسمبر 2019 میں چین کے ووہان شہر میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھا۔ جس کے بعد سے اب تک یہ 25سے زیادہ ملکوں میں پھیل چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
شام میں ترک فوج کی مزید گاڑیاں کشیدگی میں اضافہ کریں گی؟
شام: خود کش بم دھماکے کا ڈرون فوٹیج جاری

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے پیش نظر گزشتہ ہفتے عالمی صحت کے لئے ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے اور سبھی ملکوں کو مل کر اس بیماری سے نمٹنے کے لیے کہا ہے۔ وہیں دوسری طرف بھارت، امریکہ، آسٹریلیا، سنگاپور اور دوسرے کئی ممالک نے احتیاطی تدابیر جاری کی ہیں کہ لوگ چین کا سفر نہ کریں۔

اس بیچ چین کے وہ ڈاکٹر جنہوں نے سب سے پہلے کورونا وائرس کی معلومات منظر عام پر لائی تھی، ڈاکٹر لِی وینلیانگ کی 34 برس کی عمر میں اس وائرس سے متاثر ہونے کے سبب موت ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے
چین میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 722 ہوگئی
عالمی ادارہ صحت کینسر کے خاتمے کے لیے کمربستہ

Intro:Body:

id

Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 3:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.