امریکی سینٹ نے بدھ کے روز ایک قرارداد پر دستخط کیا جس میں انہوں نے یمن میں جاری سعودی حمایت والی جنگ میں سعودی کی مزید حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔
امریکہ کے اس فیصلے کو صدر ٹرمپ کی پالیسی کے اہم اقدام میں سے ایک مانا جاتا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق 'یہ قرارداد 46کے مقابلے 54 ووٹوں سے پاس کیا جس میں سات کانگریسیوں نے ڈیموکریٹز کی حمایت کی'۔
قرارداد کے حمایتیوں کا ماننا ہے کہ امریکہ کو یمن میں جاری جنگ سے دور رہنا چاہئےجبکہ حزب مخالف کا ماننا ہے کہ امریکہ بلا وجہ سعودی عرب کی حمایت کررہا ہے۔
حمایتوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ وہ صدر ٹرمپ کی جانب سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی حمایت کے خلاف ہیں۔
واضح رہے کہ یہ اقدام سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے پیش نظر اٹھائے جارہے ہیں۔