ETV Bharat / international

عالمی جنگ بندی کی نفاذ کی کوششیں تیز، سلامتی کونسل میں قرارداد منظور

کووڈ-19 کے تیئں عالمی ادارہ صحت کے کردار پر امریکہ اور چین کے مابین رضامندی نہ ہونے کی وجہ سے یہ قرارداد اپریل سے زیر التوا تھی۔

resolution
resolution
author img

By

Published : Jul 2, 2020, 12:26 PM IST

اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے ایک قرارداد منظور کرکے تمام ممالک سے عالمی جنگ بندی نافذ کرنے کی اپیل کی ہے۔ ایسا کورونا وائرس کے خلاف جاری لڑائی پر توجہ مرکوز کرنے کے تحت کیا گیا ہے۔ یہ جانکاری اقوام متحدہ کے سفارتی ذرائع نے بدھ کے روز دی ہے۔

قرارداد کے مطابق سلامتی کونسل نے دنیا بھر میں مسلح تنازعہ سے منسلک تمام فریقوں سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری طور پر کم ازکم 90 دنوں کے لئے عالمی جنگ بندی نافذ کرنے کی اپیل کی ہے۔ سلامتی کونسل نے کہا کہ اس مشکل وقت میں کوویڈ 19 کے خلاف جاری لڑائی پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

اس قرارداد میں واضح طور پر ذکر کیا گیا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ، القاعدہ اور النصرہ فرنٹ کے علاوہ ان دہشت گرد تنظیموں کے خلاف فوجی کاروائیاں جاری رہیں گی جو سلامتی کونسل کی فہرست میں ہیں۔

اس قرارداد کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس یہ یقینی بنائیں گے کہ کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں غریب اور جنگ سے متاثرہ ممالک کی زیادہ سے زیادہ مدد کی جائے۔

ماہ جولائی کے لئے سلامتی کونسل کے صدر اور اقوام متحدہ میں جرمنی کے سفیر کرسٹوف ہیوس زین نے کہا کہ یہ قرارداد متفقہ طور پر منظور ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’اس تجویز کے حق میں سبھی 15 اراکین نے ووٹ دیاہے۔ سلامتی کونسل کے اتحادی لحاظ سے یہ ایک بہت اچھی علامت ہے۔ "

یہ قرارداد فرانس اور تیونس کی جانب سے پیش کی گئی ہے۔ کوڈ 19 کے تیئں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے رول پر امریکہ اور چین کے مابین رضامندی نہ ہونے کی وجہ سے یہ قرارداد اپریل سے زیر التوا تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.