ETV Bharat / international

کواڈ رہنماؤں نے سائبر خطرات سے نمٹنے کا عہد کیا - کواڈ ممالک

کواڈ سمٹ کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم سائبر اسپیس میں نئے تعاون کا آغاز کر رہے ہیں اور سائبر خطرات سے نمٹنے اور اور رکن ممالک کے اہم انفراسٹرکچر کو محفوظ بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کا عہد کیا ہے۔

quad leadrs
کواڈ رہنما
author img

By

Published : Sep 25, 2021, 7:28 PM IST

آسٹریلیا ، بھارت ، جاپان اور امریکہ کے رہنماؤں نے جمعہ کو کہا کہ وہ سائبر اسپیس میں نئے تعاون کا آغاز کر رہے ہیں اور سائبر خطرات سے نمٹنے اور رکن ممالک کے اہم انفراسٹرکچر کو محفوظ بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کا عہد کیا ہے۔

کواڈ سمٹ کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "خلا میں ہم تعاون کے نئے مواقع کی نشاندہی کریں گے اور پرامن مقاصد کے لیے سیٹلائٹ ڈیٹا شیئر کریں گے ۔

جیسے آب و ہوا کی تبدیلی کی نگرانی ، تباہی کا جواب اور تیاری، سمندروں اور سمندری وسائل کے پائیدار استعمال اور مشترکہ ڈومینز میں چیلنجوں کا جواب دینے کے لیے بھی ڈیٹا شیئر کرینگے"

کواڈریلیٹرل سیکورٹی ڈائیلاگ (کواڈ) سمٹ جمعہ کو منعقد ہوا جس میں افغانستان، انفراسٹرکچر میں تعاون ، کووڈ 19 ویکسین اور انڈو پیسیفک سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سمٹ میں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومتوں اور صنعتوں کے مابین کام کو آگے بڑھانے کے لیے باقاعدگی سے ملاقات کی جائے گی تاکہ علاقوں میں مسلسل بہتری آئے۔

مشترکہ سائبر معیارات کو اپنانے اور ان پر عمل درآمد سمیت محفوظ سافٹ ویئر کی ترقی افرادی قوت اور ہنر کی تعمیر اور محفوظ اور قابل اعتماد ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی اسکیل ایبلٹی اور سائبر سیکیورٹی کو فروغ دینا شامل ہے۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کواڈ ایک نئے ورکنگ گروپ کے ساتھ پہلی بار خلائی تعاون شروع کرے گا۔"خاص طور پر ، ہماری شراکت سیٹلائٹ ڈیٹا کا تبادلہ کرے گی، جو آب و ہوا کی تبدیلی کی نگرانی اور موافقت ، آفت کی تیاری اور مشترکہ ڈومینز میں چیلنجوں کا جواب دینے پر مرکوز ہے۔"

مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا کہ کواڈ قومیں زمین کی حفاظت کے لیے سیٹلائٹ ڈیٹا شیئر کریں گی اور رکن ممالک کو ماحولیاتی تبدیلیوں کو بہتر طریقے سے اپنانے میں مدد کریں گی۔ہمارے چار ممالک زمین کا مشاہدہ کرنے والے سیٹلائٹ کے اعداد و شمار اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرات اور سمندروں اور سمندری وسائل کے پائیدار استعمال کے تبادلے کے لیے تبادلہ خیال شروع کریں گے۔

اس ڈیٹا کا اشتراک کرنے سے کواڈ ممالک کو کواڈ کلائمیٹ ورکنگ گروپ کے ساتھ کوآرڈینیشن میں ماحولیاتی تبدیلیوں کو بہتر طریقے سے اپنانے اور انڈو پیسیفک کی دیگر ریاستوں میں صلاحیت پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

کواڈ رہنماؤں نے ہند بحرالکاہل میں آزاد ، کھلے ، قواعد پر مبنی آرڈر کو فروغ دینے کے اپنے عزم کی تجدید بھی کی۔ کواڈ سمٹ کا مقصد یہ ہے کہ ہم اپنے آپ کو اور دنیا کو بحر ہند اور بحرالکاہل پر اور اپنے وژن کے بارے میں جو ہم حاصل کرنے کی امید رکھتے ہیں، پر توجہ مرکوز کریں۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم آزاد ، کھلے ، قواعد پر مبنی آرڈر کو فروغ دینے کی سفارش کرتے ہیں ، جو بین الاقوامی قوانین میں جڑا ہوا ہے اور جبر کے ذریعے ہندو بحرالکاہل اور اس سے باہر کی سلامتی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.