ETV Bharat / international

پوتن کی بائیڈن کو مبارکباد

پوتن نے کہا 'میں آپ کے ساتھ تعاون اور رابطوں کے لئے تیار ہوں'۔

Putin congratulates Biden on US election victory
پوتن کی بائیڈن کو مبارکباد
author img

By

Published : Dec 15, 2020, 2:28 PM IST

پوتن نے بائیڈن کو امریکی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

یو ایس الیکٹورل کالج نے امریکی صدارتی انتخاب کے فاتح کی حیثیت سے جو بائیڈن کی تصدیق کی ہے۔ جس کے بعد روسی صدر ولادیمیر پوتن نے جو بائیڈن کو مبارکبادی پیغام بھیجا۔

کریملن نے منگل کے روز کہا کہ روسی رہنما نے نوٹ کیا کہ دوطرفہ تعاون پوری دنیا کے مفادات کا باعث ہوگا۔

'روسی فیڈریشن کے صدر پوتن نے امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے موقع پر جوزف بائیڈن کو ایک مبارکبادی پیغام بھیجا'۔

روسی صدر نے نوٹ کیا کہ مساوات اور باہمی احترام کے اصولوں پر مبنی روسی - امریکہ تعاون کے لیے ہم آگے بڑھے گے۔

کریملن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'دونوں ممالک کے عوام اور عالمی برادری کے مفادات اس میں ہے کہ باہمی اشتراک کیا جائے'۔

کریملن کے مطابق پوتن نے بائیڈن کی کامیابی کی خواہش کی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ روس اور امریکہ 'عالمی سلامتی کے لئے خصوصی ذمہ داری نبھاتے ہیں'۔

'بہت سارے مسائل اور چیلنجوں کو حل کرنے میں ہم حصہ ادا کر سکتے ہیں جن کا سامنا دنیا کر رہی ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.