امریکہ کے مختلف علاقوں سے لوگ گزشتہ روز یہاں جمع ہوئے اور پر امن طریقے سے ریلی نکالی۔مظاہرین ہسپانوی زبان میں نعرے بازی کر رہے تھے۔
مظاہرین امریکی حکومت سے تارکین وطن کو حراست میں لینے کی کارروائی کو بند کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ تارکین وطن نے کوئی جرم نہیں کیا ہے وہ لوگ صرف پناہ لے رہے ہیں۔
مظاہرے میں شامل ڈیون مشیل نامی ایک شخص نے بتایا کہ "حکومت غلط طریقہ سے سرحد کو کنٹرول کرنے کے لیے جو کام کر رہی ہے اس کے خلاف مظاہرہ کرنے کے لیے وہ یہاں آئے ہیں''۔
انھون نے مزید کہا کہ 'تارکین وطن ہماری کمیونٹی کے لیے کافی مددگار ہیں۔ اس ملک میں آنے والے لوگ بہت بہادر ہیں۔ وہ لوگ بہتر پوزیشن اور بہتر مواقع کی تلاش میں یہاں آتے ہیں۔