امریکی ریاست الاسکا سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیابی مل گئی۔ اس کے ساتھ ہی اُنہیں ریاست کے تین الیکٹورل ووٹ بھی مل گئے ہیں۔ اس طرح ان کے مجموعی ووٹوں کی تعداد 217 ہوگئی۔
![الاسکا میں ٹرمپ کو ملی کامیابی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-9448274-785-9448274-1604626205549_0711newsroom_1604720769_268.jpg)
میڈیا رپورٹوں کے مطابق ریاست الاسکا میں صدارتی انتخاب کے لیے ڈالے گئے 75 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد صدر ٹرمپ نے ایک لاکھ 48 ہزار سے زیادہ ووٹ حاصل کرکے برتری حاصل کر لی ہے۔ نومنتخب امریکی صدر جوزف بائیڈن کے ووٹ ایک لاکھ دو ہزار سے کچھ زیادہ بتائے جاتے ہیں۔
![امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/as_0611newsroom_1604614353_149.jpg)
صدر ٹرمپ کوالاسکا میں کامیابی کے بعد حاصل الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 217 ہوگئی ہے۔ فرق پھر بھی بہت گہرا ہے کیونکہ نومنتخب صدر جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 279 بتائی گئی ہے۔