ETV Bharat / international

امریکہ کی سعودی عرب کومدد کی پیش کش

author img

By

Published : Sep 15, 2019, 10:27 AM IST

Updated : Sep 30, 2019, 4:14 PM IST

امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں تیل کی دو تنصیبات پر ڈرون حملوں کے بعد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

امریکہ کی سعودی عرب کومدد کی پیش کش

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق صدر ٹرمپ نے فون پر گفتگو میں کہا کہ امریکہ سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام میں مدد کرنے کو تیار ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں تیل کی دو تنصیبات پر ڈرون حملوں کے بعد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

انھوں نے سعودی عرب کی تیل کی دو تنصیبات پر دہشت گردی کے حملوں کے امریکی اور عالمی معیشت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کو اجاگر کیا۔

ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر کی پیش کش کے جواب میں کہا کہ ’’ مملکت اس طرح کی دہشت گردانہ جارحیت سے نمٹنے کی صلاحیت اور عزم رکھتی ہے۔‘‘

یمن کے حوثی شیعہ باغیوں نے سعودی آرامکو کی تیل کی دو تنصیبات کو ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے مطابق ہفتے کو علی الصباح چار بجے ان ڈرون حملوں کے نتیجے میں ان دو تنصیبات میں آگ لگ گئی تھی اور اس آگ پر قابو پایا جاچکا ہے۔

ان میں ایک تنصیب مملکت کے مشرقی صوبے میں الدمام شہر کے نزدیک واقع علاقے بقیق میں ہے اور دوسری تنصیب ہجرۃ خريص آئل فیلڈ میں واقع ہے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 4:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.