ETV Bharat / international

Global Oil Prices: صدر بائیڈن نے امریکی اسٹریٹجک ذخائر سے 30 ملین بیرل تیل جاری کرنے کا اعلان کیا

امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی صدر پیوٹن کو روسی آمر قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے روس سے جنگ نہ لڑنے کا اعلان کیا۔ بائیڈن نے کہا کہ امریکی افواج یوکرین میں روس سے لڑائی نہیں کریں گی، امریکی اور اتحادی اپنی سرحدوں کی حفاظت پوری طاقت کے ساتھ کریں گے۔ President Biden Announces Release of 30 Million Barrels of Oil from US Strategic Reserves

بائیڈن
بائیڈن
author img

By

Published : Mar 2, 2022, 2:19 PM IST

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ روسی حملے کے بعد مارکیٹ میں استحکام کے لیے امریکہ اسٹریٹجک ذخائر سے 30 ملین بیرل تیل جاری کرے گا۔

President Biden Announces Release of 30 Million Barrels of Oil from US Strategic Reserves

امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی صدر پیوٹن کو روسی آمر قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے روس سے جنگ نہ لڑنے کا اعلان کیا۔ بائیڈن نے کہا کہ امریکی افواج یوکرین میں روس سے لڑائی نہیں کریں گی، امریکی اور اتحادی اپنی سرحدوں کی حفاظت پوری طاقت کے ساتھ کریں گے۔

امریکی صدرنے اپنے پہلے اسٹیٹ آف یونین خطاب میں کہا کہ پیوٹن دنیا میں تنہا ہوچکے ہیں، آمر جب سبق نہیں سیکھتے تو وہ مزید افراتفری پھیلاتے ہیں، ہم نےاپنی تاریخ سے یہی سبق سیکھا ہے۔

جوبائیڈن نے یوکرین پر حملے کی مذمت کی اور روسی پروازوں کے لیے امریکی فضائی حدود بند کرنے کا بھی اعلان کیا، صدر بائیڈن نے اپنی تقریر میں ناٹو اتحاد کی تعریف کی اور کہاکہ پیوٹن کا یوکرین پر حملہ کرنےکا منصوبہ سوچا سمجھا اور بلااشتعال تھا۔

مزید پڑھیں:Ukraine Crisis: روسی حملے کی حمایت کرنے والوں کو بھی سخت جواب دیا جائے گا، بائیڈن

امریکی صدر نے کہاکہ پیوٹن نے سفارتی کوشش کو مسترد کیا،وہ سمجھتےہیں کہ مغرب اور ناٹو اس پر ردعمل نہیں دیں گے،پیوٹن یہ بھی سمجھتےہیں کہ وہ ہماری صفوں میں تفریق پیدا کرسکتے ہیں۔ خطاب میں بائیڈن نے کہا کہ امریکہ یوکرینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، روسی اسٹاک مارکیٹ میں 40 فیصد تک گراوٹ آچکی ہے، ہم یوکرین کو سپورٹ کرتے رہیں گےجب تک وہ اپنےدفاع کے لیے کھڑا ہے۔ بائیڈن نے کہا کہ ہم نے روس کے جھوٹ کا مقابلہ سچ کے ساتھ کیا، کانگریس یوکرین کےلیے مزید اسلحہ اورامداد کی منظوری دے، امریکہ اسٹریٹجک ذخائر سے 30 ملین بیرل تیل جاری کرے گا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.