ETV Bharat / international

پومپيو نے عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے بات کی

author img

By

Published : Jan 3, 2020, 11:08 AM IST

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپيو نے بغداد میں امریکی سفارت خانے کی حفاظت پر عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسي ارحل سے فون پر بات کی اور سفارت خانے کی حفاظت کے بارے میں رضا مندی ظاہر کی ہے۔

پومپيو نے عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے بات کی
پومپيو نے عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے بات کی

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹاگس نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ وزیر خارجہ مائیک پومپيو نے عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسي سے فون پر بات چیت کرکے سفارت خانے کی حفاظت کے بارے میں اتفاق ظاہر کیا۔

مزید پڑھیں: امریکہ کی اپنی ایئر لائنز کو وارننگ

انہوں نے بغداد میں 31 دسمبر کو امریکی سفارت خانے پر ایران کی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی جانب سے کئے گئے حملے کی مذمت کی اور کہا کہ ہمارے سفارتی مشن کے خلاف حملوں کو روکنے کی ذمہ داری عراق حکومت کی ہے۔'

واضح رہے کہ عراقی مظاہرین نے عراق اور شام میں كتائب حزب اللہ شیعہ جنگجوؤں کو نشانہ بنانے والے حالیہ امریکی فضائی حملوں کے خلاف منگل کو بغداد میں واقع امریکی سفارت خانے پر حملہ کرکے اس کی بیرونی باڑ میں آگ لگا دی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.