امریکہ کی وزارت خارجہ کے پیر کے روز جاری بیان کے مطابق ’’ پومپيو اور خالد بن سلمان نے علاقائی صورتحال اور ایران کی اسلامی پاسداران ِ انقلاب کی القدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد مغربی ایشیا میں پیدا شدہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا‘‘ ۔
پومپيو نے واضح کیا کہ امریکہ ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا اور وہ کشیدگی کم کرنے کے لیے مصروفِ عمل ہے۔
گزشتہ جمعہ کو امریکی ڈرون حملے میں ایران کی اسلامی پاسداران ِ انقلاب کی القدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی سمیت کئی افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
بعد ازاں ایران کے انتقام لینے کی دھمکی کے پیش نظر خلیجی خطے میں خوف اور کشیدگی کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔