امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مورگن اورٹیگس نے بیان جاری کر کے اس کی اطلاع دی۔
مسٹر اورٹیگس نے بیان میں کہا 'مسٹر پومپیو نے عراق میں ایران کی جانب سے گذشتہ سات جنوری کو عراق میں واقع دو فضائی اڈوں پر کیے گئے بیلسٹک میزائل حملے پر بات چیت کی۔
مزید پڑھیں: امریکہ کے غلط اقدامات
بیان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ پومپيو نے کہا کہ امریکہ اپنے اور عراق کے مفادات کے تحفظ کے لئے تمام ضروری قدم اٹھائے گا۔'
واضح رہے کہ گذشتہ بدھ کو ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے مقصد سے عراق میں واقع امریکہ کے دو فضائی اڈوں پر میزائل سے حملہ کیا تھا۔ تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔