ٹرمپ کے حامیوں پر حملوں کے بعد پولیس نے بھیڑ کو منتشر کرنے کے لئے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں کالی مرچ کے اسپرے کا استعمال کیا ہے۔
اطلاع کے مطابق یہ ریلیاں زیادہ تر پر امن تھیں لیکن پرتشدد جھڑپوں کا آغاز اس وقت ہوا جب بلیک لائیوز میٹر اور اینٹیفا کے کارکن وہائٹ ہاؤس سے کئی سو فٹ کے فاصلے پر جمع ہوئے اور ٹرمٹ حامیوں کے بکھرے ہوئے گروہوں کو ہراساں کیا۔
بتایا جارہا ہے کہ بائیں بازو کے کارکنوں نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں سے بد سلوکی کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کم سے کم شہر کے ایک ہوٹل کا محاصرہ کر لیا جس سے پولیس کو بھیڑ کو زبردستی منتشر کرنے کے لیے مرچ کے اسپرے کا استعمال کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔
واضح رہے کہ ری پبلکن پارٹی کے حامیوں نے مزید چار برس حکمرانی کا مطالبہ کرنے کے لئے ملک کے دارالحکومت میں ریلی نکالی اور ان کا کہنا ہے کہ انتخابی فتح کے لیے ووٹنگ کی گنتی کے دوران بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کی گئی ہے۔
تکرار کے دوران متعدد گرفتاریاں بھی کی گئیں۔ پولیس کی دو لائنوں کے راستے میں ٹرمپ کے مداحوں اور نفرت کرنے والوں کو الگ کر دیا گیا جو آہستہ آہستہ اس علاقے کو چھوڑ رہے ہیں۔