ETV Bharat / international

پینٹاگن کے باہر ہوئی فائرنگ میں ایک افسر کی موت

امریکی محکمہ دفاع کے باہر ہوئی گولی باری میں ایک افسر کی موت ہوگئی ہے۔ پینٹاگن فورس پروٹیکشن ایجنسی (پی ایف پی اے) نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔

police officer dead,outside the pentagon building
پینٹاگن کے باہر ہوئی فائرنگ میں ایک افسر کی موت
author img

By

Published : Aug 4, 2021, 12:04 PM IST

Updated : Aug 4, 2021, 12:15 PM IST

ایجنسی کے افسر نے منگل کے روز ٹویٹر پر 'پی ایف پی اے پینٹاگن میں آج صبح پیش آئے واقعہ میں پینٹاگن پولیس افسر کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا۔'

انہوں نے کہا 'ہماری تعزیت اور دعائیں افسر کے خاندان کے ساتھ ہیں۔ افسر کے بارے میں مزید تفصیلات ان کے گھر والوں کی اطلاع کے بعد دی جائیں گی۔'

اس سے قبل پینٹاگن پولیس چیف ووڈرو کوسے نے کہا تھا کہ محکمہ دفاع کی عمارت کے باہر ایک میٹرو بس پلیٹ فارم کے پولیس افسر پر حملہ کیا گیا تھااور فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی مزید مشتبہ کو تلاش نہیں کررہے ہیں اور کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Virus resurgence in China: چین کے کئی صوبوں میں سخت لاک ڈاؤن

ایسوسی ایٹڈ پریس نے مشتبہ متوفی کی شناخت آسٹن ولیم لینج (27) کے طور پر کی ہے۔ وہ جارجیا کا رہائشی تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لینج نے پینٹاگن کے ایک پولیس افسر کی گردن پر چاقو سے حملہ کیا۔ جس کے بعد دیگر افسران نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ واقعے کے حالات کی جانچ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مقتول افسر کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے اس واقعے میں ہلاک ہونے والے افسر کے اعزاز میں پینٹاگن میں جھنڈا سرنگوں کرنے کا بھی حکم دیا۔

یو این آئی

Last Updated : Aug 4, 2021, 12:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.