وینزویلا کے وزیر اطلاعات جارج روڈریگز نے گزشتہ روز کہا کہ' گزشتہ اتوار اور پیر کو امریکہ، کولمبیا اور چلی کی حمایت یافتہ اپوزیشن فوج نے ان کی حکومت کا تختہ پلٹنے، مادرو کے قتل اور ریٹائرڈ جنرل راول بڈویل کو اقتدار میں لانے کا منصوبہ بنایا تھا'۔
مادرو نے ٹیلی ویژن پر براہ راست نشریات میں کہا کہ' ہم نے اس کا پردہ فاش کرتے ہوئے وینزویلا کے طبقے اور جمہوریت پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے دہشت گرد گروہوں کو ناکام کیا اور انہیں حراست میں لے لیا ہے'۔
انھوں نے مزید کہا کہ' حراست میں لیے گئے افراد کے خلاف اس منصوبے میں ملوث ہونے کے کئی ثبوت ہیں ہم اس مجرمانہ فسطائی گروہ کی 14 ماہ سے نگرانی کر رہے تھے'۔