پیرو کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق آبدوز کو قبضہ میں لینے کے بعداسے ایک بحری اڈے پر منتقل کر دیا گیاہے۔
پراسیکیوٹرجارج شاویز كوٹرینا نے کہا 'دو ٹن کوکین کے ساتھ حراست میں لیے گئے چار افراد کو لیما لے جایا جائے گا۔
ملک کی بحریہ تفتیش کے لیے آبدوز کو اپنے پاس رکھے گی۔'
بتایا گیا ہے کہ آبدوز جنوبی ایکواڈور کی جانب سے میکسیکو جا رہی تھی۔
واضح رہے کہ پیرو، كولمبيا اور بولیویا دنیا میں سب سے زیادہ کوکین پیدا کرنے والے ممالک ہیں۔