امریکہ میں عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) نے بھیانک شکل اختیار کر لیا ہے اور اس سے اب تک یہاں 18 ہزار سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ پانچ لاکھ سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق 'امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے دو ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں جس سے مرنے والوں کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کرکے 18693 پہنچ گئی ہے جبکہ 500399 لوگ اس متاثرہ ہوئے ہیں۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے جمعہ کے روز 2000 سے زیادہ افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس سے پہلے بدھ کو سب سے زیادہ 1936 افراد کی موت ہوئی تھی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے اٹلی کے بعد امریکہ میں سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 18849 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
'واشنگٹن پوسٹ' کی رپورٹ کے مطابق '60 فیصد سے زیادہ اموات نيو يارک (777)، نیوجرسی (232) اور مشی گن (205) ریاستوں میں ہوئی ہیں۔'