اوک لینڈ اور دیگر امریکی ریاستوں کے علاوہ دنیا کے مختلف شہروں میں نسلی برابری، انصاف اور پولیس اصلاحات کے سلسلے میں ہنوز احتجاج ہورہے ہیں۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ 'اوک لینڈ میں نسلی اور زبانی اقلیتوں کی حمایت میں ایک احتجاج اس وقت متشدد ہوگیا، جب مظاہرین کے ایک چھوٹے سے گروہ نے ہیلمٹ اور چشمے پہن کر ملک کی عدالت اور دیگر سرکاری املاک کو آگ لگا دی'۔
مقامی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ 'پولیس اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کی گئی اور افسران پر آتش بازی بھی کی گئی'۔
اوک لینڈ پولیس ڈپارٹمنٹ کے ترجمان افسر جونا واٹسن نے بتایا کہ 'ہفتہ کی رات ایک پُرامن مارچ کے طور پر شروع ہونے والے احتجاج میں تقریبا 700 مظاہرین شریک ہوئے لیکن پھر کچھ لوگوں نے توڑ پھوڑ شروع کی اور عدالت کی کھڑکیوں کو توڑ دیا'۔
انہوں نے کہا ہے کہ 'شہر کے وسطی علاقے میں متعدد جگہ آگ لگائی گئی۔ جس میں المیڈا کاؤنٹی سپیریئر کورٹ ہاؤس بھی شامل ہے'۔
واٹسن نے کہا کہ مظاہرین نے رات میں عدالتوں، وفاقی عمارت اور پولیس اسٹیشنز کی کھڑکیوں کے ذریعے پتھروں، سیرامک پینٹوں سے بھری ہوئی گیندوں اور منجمد پانی کی بوتلیں پھینک دیں جو حالیہ ہفتوں میں شہر میں ہونے والے پُر امن مارچز کے برعکس تھے'۔
- مزید پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا وائرس پر تازہ تفصیلات
واٹسن نے مزید کہا ہے کہ 'اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہے۔ تشدد پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی'۔