امریکی نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) نے پیر کے روز مریخ کی فضا میں اپنا چھوٹا ہیلی کاپٹر اڑا کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ ناسا کے اس ہیلی کاپٹر کی مریخ کی فضا میں کنٹرولڈ پرواز کو بڑی کامیابی مانا جا رہا ہے۔
ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری نے ٹویٹر پریہ اعلان کیا کہ "چار پاؤنڈ کے اس ہیلی کاپٹر نے مریخ کی فضا میں تین میٹر بلند ہو کر پرواز کیا اور دوبارہ مریخ کی سطح پر لینڈ کر گیا۔ اسے ناسا کے ذریعہ کنٹرول کیا جائے گا"۔
اپنی پرواز کے دوران ناسا کے ہیلی کاپٹر نے اس دوران مریخ کی سرزمین پر بننے والے اپنے ہی عکس کی تصویر بھی بھیجی۔
امریکی خلائی ایجنسی کی طرف سے کسی دوسرے سیارے پر توانائی سے لیس اور زير کنٹرول یہ پہلی پرواز ہے۔
ناسا نے اس سے پہلے کہا تھا کہ اس پرواز کے ذریعے مریخ کی تصاویر، ماحولیاتی ڈیٹا اور دیگر چیزیں حاصل کی جاسکتی ہیں۔