ETV Bharat / international

Russia Ukraine War: ایک ہفتے میں یوکرین سے 10 لاکھ سے زائد شہریوں کی نقل مکانی، یو این - روس یوکرین جنگ کا ساتواں دن

یوکرین پر روس کی فوجی کارروائی کے بعد حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کو ایک ہفتہ گزر چکا ہے لیکن اب تک اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ وہیں اقوام متحدہ United Nations نے جمعرات کو کہا کہ روسی جارحیت کے دوران صرف ایک ہفتے میں 10 لاکھ سے زیادہ افراد یوکرین چھوڑ کر پڑوسی ممالک میں چلے گئے ہیں۔

ایک ہفتے کے دوران یوکرین سے 10 لاکھ سے زائد شہریوں کی نقل مکانی، اقوام متحدہ

author img

By

Published : Mar 3, 2022, 2:50 PM IST

اقوام متحدہ نے جمعرات کو کہا کہ روسی جارحیت کے درمیان صرف ایک ہفتے میں 10 لاکھ سے زیادہ افراد یوکرین چھوڑ کر پڑوسی ممالک میں چلے گئے ہیں۔ One Million People Displaced from Ukraine in a week

پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فلیپو گرانڈی نے کہا ’’ہم نے صرف سات دنوں میں 10 لاکھ شہریوں کو یوکرین سے پڑوسی ممالک نقل مکانی کرتے دیکھا ہے۔ یوکرین میں رہنے والے لاکھوں لوگوں کے لیے، وقت آ گیا ہے کہ بندوقیں خاموش ہو جائیں تاکہ انہیں جان بچانے والی انسانی امداد فراہم کی جا سکے‘‘۔

دریں اثنا، ’دی کیو انڈیپنڈنٹ‘ کے مطابق، کینیڈا نے روسی توانائی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے 10 افراد پر پابندی عائد کر دی ہے، جن میں توانائی کی دو کمپنیوں روزنیفٹ اور گیز پروم سے متعلق افراد بھی شامل ہیں۔

یوکرین پر روسی حملے کے آٹھویں دن جمعرات کی صبح کیف میں چار دھماکے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

Russia Ukraine War: روس یوکرین جنگ میں اب تک دو ہزار شہری ہلاک

اخبار کے مطابق وسطی کیف میں دو زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ تیسرے اور چوتھے دھماکے کی آواز کیف کے ڈرزبی ناروڈیو میٹرو اسٹیشن کے قریب سنی گئی۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے فیس بک پر ایک ویڈیو پوسٹ میں کہا کہ ایک ہفتے میں 9000 روسی مارے گئے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.