ETV Bharat / international

امریکہ میں كووڈ -19 سے 80 ہزار سے زائد افراد ہلاک - اب تک 13 لاکھ سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہیں

عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) سے شدید طور پر متاثر امریکہ میں اس کے انفیکشن سے 80 ہزار سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے۔

More than 80,000 people died in the United States since Kovid 19
امریکہ میں كووڈ -19 سے 80 ہزار سے زائد افراد ہلاک
author img

By

Published : May 12, 2020, 3:45 PM IST

امریکہ میں یہ وبا بھیانک شکل اختیار کرچکی ہے اور اب تک 13 لاکھ سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کرکے 80397 پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 13 لاکھ کا ہندسہ پار کرکے 1347388 ہو گئی ہے۔

امریکہ میں دو لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا انفیکشن سے مکمل طور ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔ امریکہ کا نیویارك اور نیوجرسی صوبہ کوروناسے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ صرف نیویارك میں کوروناکے تین لاکھ سے زیادہ معاملوں کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 26 ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

نیوجرسی میں اب تک کوروناانفیکشن کے ایک لاکھ سے زائد کیس سامنے آئے ہیں جبکہ نو ہزار سے زائد افراد کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ میسا چوسیٹس، مشی گن، الینایس، کیلی فورنیا، لوزیانا اور پنسلوانیا جیسے صوبے بھی كووڈ -19 کا غضب جھیل رہے ہیں۔ ان تمام صوبوں میں کوروناسے دو ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.