ETV Bharat / international

برازیل: کورونا سے اب تک 77 ہزار سے زائد افراد ہلاک - کورونا وائرس سے سنگین طور سے متاثر برازیل

عالمی وبا کورونا وائرس سے سنگین طور سے متاثر برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 34،177 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس کی تعداد 20،46،328 کو عبور کر چکی ہے۔

برازیل: کورونا سے اب تک 77 ہزار سے زائد افراد ہلاک

author img

By

Published : Jul 18, 2020, 1:08 PM IST

برازیل کی وزارت صحت کی طرف سے ہفتے کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں اس وبا کی وجہ سے 1163 افراد کی ہلاکت سے مرنے والوں کی تعداد 77000 سے تجاوز کر کے 77851 ہوگئی ہے۔

برازیل میں 1366700 سے زائد افراد کورونا وائرس سے پوری طرح صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ایک روز قبل برازیل میں کورونا وائرس کے 45403 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے اور کووڈ 19 کی وجہ سے 1322 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس سے پہلے کے مقابلے میں برازیل میں کورونا کے نئے کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصر میں کورونا کے 703 نئے کیسز

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق برازیل (20.46 لاکھ) پہلے ہی کورونا متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ (36.38 لاکھ) سے پیچھے ہے۔ کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات کی فہرست میں برازیل ہی امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

برازیل کے صدر جیئر بولسنارو نے کورونا وائرس کو مستقل طور پر ایک عام فلو قرار دیا تھا جس کی وجہ سے وہ شدید تنقید کا نشانہ بنے تھے۔ مسٹر بولسنارو خود بھی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ وہ مارچ میں اپنے وفد کے ہمراہ امریکہ گئے تھے جس کے بعد ان کے وفد کے 20 ممبران کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔ اہم بات یہ ہے کہ برازیل میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو ملا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.