گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پوری دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ 19) وبا کے 6،69،855 نئے معاملے رپورٹ ہوئے اور اس دوران مزید 11،167 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 21.32 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 44.52 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 21 کروڑ 32 لاکھ 10 ہزار 592 جبکہ 44 لاکھ 52 ہزار 488 لوگ اس سے متاثر ہیں۔
پوری دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ملک امریکہ میں کورونا وائرس انفیکشن سے متاثروں کی تعداد 3.80 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے اور 6،30،816 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
کورونا سے متاثر افراد کے لحاظ سے بھارت دنیا میں دوسرے اور مرنے والوں کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 37،593 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 25 لاکھ 12 ہزار 366 ہو گئی ہے۔ اس دوران 34 ہزار 169 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 17 لاکھ 54 ہزار 281 ہو گئی ہے۔
اس عرصے میں فعال کیسز 2،776 اضافے سے 3 لاکھ 22 ہزار 327 ہو گئے ہیں، مزید 648 مریضوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 4،35،758 ہو گئی ہے۔
برازیل اب متاثرہ کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے ، جہاں کورونا انفیکشن کے معاملوں میں دوبارہ اضافہ ہورہا ہے اور اب تک 2.06 کروڑ سے زائد لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 5،75،742 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل کورونا سے اموات کے حوالے سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 66.90 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور اس انفیکشن کی وجہ سے 1،74،542 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اب تک فرانس میں 67.34 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 1،14،026 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 65.86 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور ایک لاکھ 32 ہزار 174 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔
ترکی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 62.53 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 54،995 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ارجنٹائن میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 51.48 لاکھ اور اموات کی تعداد 1،10،806 تک پہنچ گئی ہے۔ کولمبیا میں کورونا وائرس سے 48.94 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 1،24،388 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
اسپین میں اس وبا سے 48.04 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 83،527 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 44.94 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 1،28،855 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
دریں اثنا، ایران نے انفیکشن کے معاملے میں جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وہاں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 47.56 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور اموات کی تعداد 1،03،357 تک پہنچ گئی ہے۔
انڈونیشیا نے بھی کورونا معاملے میں جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انڈونیشیا میں کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے صورتحال بہت خراب ہو گئی ہے۔ یہاں کورونا انفیکشن کے معاملات 40.08 لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں جبکہ 1،28،252 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
جرمنی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 38.98 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 92،067 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ پولینڈ میں کورونا وائرس سے 28.87 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 75،324 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
میکسیکو میں 32.49 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور اب تک اس وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے 2،54،466 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
جنوبی افریقہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 27.08 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 79،953 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یوکرین میں متاثرہ افراد کی تعداد 23.70 لاکھ سے زیادہ ہے اور 56،573 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
پیرو میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 21.43 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 1،97،944 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ نیدرلینڈ میں اب تک 19.58 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور یہاں اس وبا کی وجہ سے 18،295 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ چین میں 1،06،839 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4،848 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دہلی: پانی کی قلت کے سامنے کورونا کا خوف زائل
پڑوسی ملک بنگلہ دیش نے کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بنگلہ دیش میں 14.72 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 25،513 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں اب تک 11.35 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں اور 25،220 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔
نیپال میں اب تک 7.51 لاکھ سے زائد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 10،568 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سری لنکا میں کورونا انفیکشن کے 3.98 لاکھ سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور 7،750 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا کے کئی دوسرے ممالک میں کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے صورتحال بدتر ہے۔