امریکہ میں عالمی وبا کورونا وائرس ویکسین کی پانچ کروڑ سے زائد خوراکیں تقسیم کی گئی ہیں۔
سی ڈی سی نے ہفتے کے روز کہا کہ کورونا ویکسین کی 5،06،41،884 خوراکیں دی گئی ہیں۔
روک تھام کے مرکز کے مطابق، ملک کے 1،3،82،172 افراد کو کورونا ویکسین کی دو خوراکیں دی گئی ہیں۔
سی ڈی سی نے بتایا کہ 13 فروری تک ملک میں کورونا ویکسین کی 6،98،83،625 خوراکیں تقسیم کی جاچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
نیو یارک میں چاقو حملہ، دو افراد ہلاک، دو زخمی
امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانے کا تاریخی لمحہ، سینیٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم
بالآخر ڈونلڈ ٹرمپ بری ہوگئے
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق، امریکہ میں کورونا سے 2.75 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہیں۔ جبکہ اس وبا کی وجہ سے 4.84 لاکھ سے زیادہ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
اہم بات یہ ہے کہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے دسمبر میں فائزر بائیو ٹیک اور ماڈرنا کورونا ویکسین کو ہنگامی صورت حال میں استعمال میں لائے جانے کے لیے منظوری دے دی تھی۔
یو این آئی