دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ- 19) کی عالمی وبا کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 19.73 کروڑ ہو گئی ہے اور اب تک اس کی وجہ سے 42.07 لاکھ سے زائد افراد فوت ہو چکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی طرف سے جاری ہونے والے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطے میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 19.73 کروڑ 24 ہزار 486 ہوگئی ہے جبکہ اس کی وجہ سے 42 لاکھ 07 ہزار 954 لوگ اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
دنیا کے سپر پاور ملک سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار پھر سے تیز ہوگئی ہے، جہاں متاثرین کی تعداد 3.49 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور 6.13 لاکھ سے زیادہ لوگ مر چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے متاثرین کے لحاظ سے بھارت دنیا میں دوسرے نمبر پر اور مرنے والوں کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 41649 نئے متاثرین کی تصدیق ہونے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 16 لاکھ 13 ہزار 993 ہو گئی ہے۔ اس دوران 37 ہزار 291 مریضوں کی صحت یابی کے بعد شفایاب ہونے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 30781263 ہو گئی ہے۔ اس مدت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 3765 بڑھ کر 4 لاکھ 08 ہزار 290 ہو گئی ہے۔ اس عرصے میں 593 مریضوں کی موت ہوجانے کی وجہ سے، اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 23 ہزار 810 ہو گئی ہے۔ ملک میں زیر علاج مریضوں کی شرح 1.29 فیصد پر آ گئی ہے ، صحت یابی کی شرح 97.37 فیصد اور اموات شرح 1.34 فیصد ہے۔
برازیل اب کورونا وائرس کے متاثرین کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے، جہاں کورونا وائرس کے مریض دوبارہ بڑھ رہے ہیں۔ برازیل میں اب تک 1.98 کروڑ سے زائد لوگ اس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 5.55 لاکھ سے زائد مریض فوت ہو چکے ہیں۔ برازیل کورونا وائرس سے اموات کے حوالے سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ فرانس نے کورونا وائرس کے متاثرین کے معاملے میں روس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جہاں اب تک کورونا وائرس سے 61.66 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 1.12 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔
روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 61.61 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور اس کی وجہ سے 1.55 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 58.57 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 129877 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔
ترکی میں کورونا وائرس کے متاثرین کی کل تعداد 57.04 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 51253 افراد فوت ہو چکے ہیں۔ دریں اثناء، ارجنٹائنا میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 49.19 لاکھ اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 105586 ہوگئی ہے۔ کولمبیا میں کورونا وائرس سے 47.76 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 120423 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
اسپین میں اس عالمی وبا سے 44.47 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 81486 افراد ہلاک بن چکے ہیں۔ اٹلی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 43.43 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 128047 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ دریں اثناء، ایران نے انفیکشن کے معاملے میں جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وہاں متاثرہ افراد کی تعداد 38.51 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے اور اموات کی تعداد 90344 تک پہنچ گئی ہے۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 37.74 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 91663 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
انڈونیشیا میں کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویرینٹ کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے حالت مزید خراب ہوگئی ہے، جہاں کورونا وائرس کے متاثرین 33.72 لاکھ سے تجاوز کر چکے ہیں جبکہ 92311 افراد فوت ہو چکے ہیں۔ پولینڈ میں کورونا وائرس سے 28.82 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اس عالمی وبا کی وجہ سے 75259 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
میکسیکو میں 28.29 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور یہ ملک اموات کے لحاظ سے دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے اب تک 240456 لاکھ سے زائد فوت ہوچکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں 24.35 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 71679 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یوکرین میں متاثرہ افراد کی تعداد 23.31 لاکھ سے زیادہ ہے اور 55521 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
پیرو میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 21.08 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 196214 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ہالینڈ میں اب تک 18.92 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، جہاں اس عالمی وبا کی وجہ سے 18108 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جمہوریہ چیک میں اب تک 16.73 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، جہاں اس عالمی وبا کی وجہ سے 30363 افراد فوت ہوئے ہیں۔ عالمی وبا کی ابتداء کے ملک چین میں 104973 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4848 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا میں کورونا وائرس سے کروڑوں طلباء متاثر
پڑوسی ملک بنگلہ دیش نے کورونا وائرس سے متاثر ین کے معاملے میں دوسرے ہمسایہ ملک پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بنگلہ دیش میں 12.40 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 20467 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں اب تک 10.29 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور 23360 مریض فوت ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ، دنیا کے دیگر ممالک میں کورونا وائرس کی وجہ سے صورتحال بدتر ہے۔