ETV Bharat / international

امریکہ: کووڈ 19 سے 2.04 لاکھ سے زائد افراد ہلاک

ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 73 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

author img

By

Published : Sep 28, 2020, 2:05 PM IST

covid 19 in us
covid 19 in us

امریکہ میں جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس سے اب تک 2.04 لاکھ سے زائد افراد کی موت ہوچکی ہے۔

امریکہ میں اس وبا نے شدید شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک 73 لاکھ 21 ہزار343 افراد اس جان لیوا وبا کی زد میں آچکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2،04،750 تک جا پہنچی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 71 لاکھ سے تجاوز کر کے 73،21،343 ہوگئی ہے۔

امریکہ کے نیو یارک، نیو جرسی اور کیلیفورنیا جیسی ریاستیں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں 33،131 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔ نیو جرسی میں اب تک 16،103 افراد نے اپنی جانیں گنوائی ہیں ۔کیلیفورنیا میں اب تک 15000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ٹیکساس میں 15،745 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ فلوریڈا میں 14 ہزار سے زیادہ افراد کووڈ- 19 کی زد میں آنے سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس کے علاوہ میساچوسیٹس، الینوائے اور پنسلوانیا جیسی ریاستیں بھی کووڈ ۔19 سے بری طرح متاثر ہے۔ ان تینوں ریاستوں میں کورونا سے آٹھ ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.