برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 14،288 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن سے متاثرہ افراد کی تعداد 2،16،12،237 ہوگئی ہے۔
قومی وزارت صحت نے جمعرات کی رات دیر گئے یہ معلومات دی۔ وزارت کے مطابق اس دوران مزید 525 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 6،02،099 ہو گئی ہے۔
اس سے ایک دن پہلے ملک میں کورونا کے 7،852 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 176 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: برازیل میں دریا کے پانی کے اوپر زہریلا جھاگ
واضح رہے کہ کورونا کے معاملے کے لحاظ سے برازیل دنیا میں تیسرے مقام پر ہے جبکہ اموات کے لحاظ سے امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔
(یو این آئی)