نائب وزیر صحت ہیوگو لوپیز گیٹل نے ٹوئٹر پر کہا کہ ملک میں 28 فروری کو کورونا وائراس کا پہلا معاملہ سامنے آنے سے اب تک مجموعی 10،544 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوروناوائرس کے 1،043 نئے کیسز سامنے آئے۔ اس سے ایک دن قبل 729 نئے کیسز درج کئے گئے تھے اور 145 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ عالمی ادارۂ صحت نے 11 مارچ کو كووڈ -19 کو عالمی وبا قرار دے دیا تھا۔
خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 26 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ڈیڈھ لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے سات لاکھ سے زائد افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔
بھارت میں کورونا وائرس سے 21 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں، جبکہ بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 681 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے تقریبا 4258 افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔