ETV Bharat / international

میکسکو کی مورالس کو سیاسی پناہ دینے کی پیشکش - صدر ایوو مورالس

میکسکو نے بولیویا میں جاری کشیدگی اور عدم استحکام کے درمیان استعفی دینے پر مجبور ہونے والے صدر ایوو مورالس کو سیاسی پناہ دینے کی پیشکش کی ہے۔

میکسکو کی مورالس کو سیاسی پناہ دینے کی پیشکش (فائل فوٹو)
author img

By

Published : Nov 11, 2019, 2:13 PM IST

میکسکو کے وزیر خارجہ مارسلو ابراڈ نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ 'میکسکو نے پناہ دینے اور مداخلت نہ کرنے کی اپنی روایت پر عمل کرتے ہوئے بولیویا کے افسروں کو پناہ دی۔ ہم مورالس کو بھی پناہ دینے کی پیش کش کرتے ہیں'۔

واضح رہے کہ 'بولیویا میں جاری احتجاجی مظاہروں کے درمیان صدر ایوو مورالس اور نائب صدر الویرو گارسیا لنیرا نے اتوار کے روز اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ مورالس او لنیرا نے فوج کے کمانڈر ولیم کلیما کے اصرار پر تشدد کے درمیان استعفی دینے کا اعلان کیا۔

مورالس کے انتخابات میں دوسری بار فاتح رہنے کے بعد 20 اکتوبر سے وہاں مظاہرے ہو رہے ہیں۔ بولیویا کی اپوزیشن پارٹی نے انتخابی نتائج میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے اسے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.