ETV Bharat / international

مارک زکربرگ نے کمپنی کے منافع کو ترجیح دینے کے الزام کی تردید کی

فیس بُک کی سابقہ عہدے دار فرانسس ہاؤگن امریکی سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کے سامنے پیش ہوگئیں، انھوں نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ فیس بک بچوں کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ فیسبک کے سی ای او مارک زکربرگ نے بدھ کو ان الزامات کو مسترد کردیا

Mark Zuckerberg
فیسبک کے سی ای او مارک زکربرگ
author img

By

Published : Oct 6, 2021, 10:56 PM IST

فیسبک کے سی ای او مارک زکربرگ نے بدھ کو ان الزامات کو مسترد کردیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم اپنے صارفین کی حفاظت پر کمپنی کے فوائد کو ترجیح دیتا ہے۔

زکربرگ نے ایک فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ "ہم اپنے فوائد کو صارفین کی حفاظت پر ترجیح دیتے ہیں ، یہ درست نہیں ہے۔ فیس بک اپنے صارفین کی حفاظت ، فلاح و بہبود اور ذہنی صحت جیسے مسائل کا بہت سنجیدگی سے خیال رکھتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ ہم جان بوجھ کر ایسے مواد کو فروغ دیتے ہیں جو لوگوں میں ناراضگی پیدا ہو اور اس سے ہمیں فائدہ ہو۔

واضح رہے کہ فیس بک کے سابق ملازم اور فرانسس ہاگن نے یہ الزامات امریکی سینیٹ کی ایک ذیلی کمیٹی کے سامنے فیس بک پر لگائے ہیں۔

ہاگن نے کہا ہے کہ فیس بک ، خاص طور پر انسٹاگرام نے نوعمروں کے تحفظ کو نظرانداز کرکے اپنے فائدے کے لیے تنازعات کو نظرانداز کرتا ہے۔

انہوں نے فیس بک پر اپنے سروے کو چھپانے کا الزام بھی لگایا ہے جس سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم نوجوانوں کے ذہن پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.