امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں گھروں میں رہنے کی ہدایت اور سڑکوں کے بند ہونے کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ چیری کے درختوں کا نظارہ کرنے پہنچ رہے ہیں۔
اس دوران لوگ ماسک کا استعمال کر رہے ہیں لیکن بہت سارے لوگ ایسے بھی ہیں جو بنا ماسک کے بھی چیری بلوسم کی خوبصورتی دیکھنے واشنگنٹن ڈی سی پہنچ رہے ہیں۔
واشنگٹن ڈی سی میں ہر برس اپریل میں چیری کے درختوں پر پھولوں کی بہار کے خوبصورت مناظر کو دور دور سے سیاح دیکھنے آتے ہیں لیکن اس برس کورونا وائرس وبا کے باعث بہت ساری پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
گزشتہ برس بھی لوگ نیشنل چیری بلوسم فیسٹیویل سے محروم رہے تھے۔
فیسٹیول میں شامل ہونے کے لئے آن لائن سرگرمیوں میں حصہ لینے کی صلاح دی جا رہی ہے تاکہ کورونا وبا کے پھیلاؤ پر قابو پایا جا سکے۔
نیشنل پارک سروس نے سمندری بیسن کے قریب پارکنگ کو بند کر دیا ہے اور یادگاروں پر پہنچنے والے لوگوں کے لئے کووڈ 19 کے متلعق مشورے تحریر کئے ہیں تاکہ لوگ ماسک کا استعمال کریں اور معاشرتی فاصلے پر عمل کریں۔