نکولس مادرو نے پیر کو ٹویٹ پر ایک پیغام میں کہا’’ونزوئلا کے قومی آئین ساز اسمبلی (اے این سی ) کے اسپیکر ڈايوساڈو كیبولو نے ابھی ابھی مجھے مطلع کیا کہ شمالی کوریا کے ساتھ ٹیکنالوجی، صنعت، فوجی میدان میں تعاون کو لے کر معاہدے ہوئے ہیں‘‘۔
ونزوئلا کے رہنما نے کہا کہ ان کا ملک زراعت اور کھانے کی صنعت میں بھی شمالی کوریا کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔
فی الحال ونزوئلا کا وفد تعلقات کو مضبوط بنانے کے مقصد سے مشرقی ایشیا کے دورے پر ہے، جس کی قیادت كبیلو کر رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتہ اس وفد نے شمالی کوریا کا دورہ کیا اور اس دوران كیبلو نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو مادرو کا ایک خط بھی دیا۔
نکولس مادرو نے ونزوئلا کے خلاف یوروپی یونین اور امریکی پابندیوں کے درمیان ونزوئلا کے حکام کے شمالی کوریا کے دورہ کو سراہا۔