ETV Bharat / international

میکسیکو میں زلزلہ کے شدید جھٹکے

جنوبی میکسیکو میں بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی اور لاکھوں افراد کو اندھیرے کا سامنا کرنا پڑا۔

author img

By

Published : Sep 8, 2021, 5:06 PM IST

Major earthquake Shakes Mexico
Major earthquake Shakes Mexico

منگل کی شام جنوبی میکسیکو میں 7.1 شدت کے زلزلے نے بجلی کی فراہمی کو شدید متاثر کیا ہے اور تقریباً 10.6 لاکھ افراد کو اندھیرے کا سامنا کرا پڑرہا ہے۔

میکسیکو کے مرکزی بجلی کمیشن نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔

کمیشن نے بتایا کہ میکسیکو سٹی، میکسیکو، گیوریرو، موریلوس اور اوکساکا صوبوں میں تقریباً 10.6 لاکھ افراد بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ ایمرجنسی مانیٹرنگ پروٹوکول کے مطابق بجلی کی فراہمی بحال کرنے پر کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میکسیکو: سمندر میں گیس رساؤ کے بعد آتشزدگی

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جنوب مغربی ریاست گیوریرو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے تقریباً 20 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.