لیٹویا کے دارالحکومت ریگا میں ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے بدھ کے روز آٹھ افراد کی موت ہو گئی۔
خبررساں ادارہ لیٹا نے بتایا کہ مارکیلا اسٹریٹ میں واقع ہوٹل غیرقانونی ڈھنگ سے چل رہا ہے اور وہاں شراب اور منشیات کا استعمال کرنے والے اکثر قیام کرتے تھے۔
ریگا کے میئر مارٹن اسٹیکس نے ایک ٹویٹر پوسٹ میں بتایا کہ ہوٹل میں کووڈ-19 کی پابندیوں کی بھی خلاف ورزی کی جا رہی تھی۔
آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی 50 سے زائد فائربرگیڈ گاڑی موقع پر پہنچی۔ فائربرگیڈ ٹیم نے 24 افراد کو ہوٹل سے محفوظ نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔
(یو این آئی)