ETV Bharat / international

برازیل میں کورونا کی تازہ تفصیلات

برازیل میں کووڈ ۔19 سے اب تک 97 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

latest update of corona virus in brazil
برازیل میں کورونا کی تازہ تفصیلات
author img

By

Published : Aug 6, 2020, 12:31 PM IST

عالمی بیماری کووڈ ۔19 سے شدید طور پر مبتلا لاطینی امریکی ملک برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 57،152 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 28،59،073 ہوگئی ہے ۔

برازیل کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وبائی بیماری کی وجہ سے 1437 افراد کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد 97،000 سے تجاوز کرکے 97،256 تک پہنچ گئی ہے۔

اس سے ایک دن قبل برازیل میں کورونا انفیکشن کے 51،603 نئے کیس سامنے آئے تھے، جبکہ 1154 افراد فوت ہوئے تھے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق برازیل (28.59 لاکھ) اور امریکہ (48،18 لاکھ) کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات کی فہرست میں بھی برازیل امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

برازیل کے صدر جیر بولسنارو نے کورونا وائرس کو ہمیشہ ایک عام فلو قرار دیا ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑاہے۔

بولسنارو خود بھی کورونا سے متاثر ہونے کے بعد صحتیاب ہوئے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ برازیل میں کورونا انفیکشن کا پہلا کیس 26 فروری کو سامنے آیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.