جنوبی امریکی ملک چلی میں بھی عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کا قہر مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔
چلی میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 3،66،671 ہوگئی ہے جبکہ اس وبا سے 9889 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
چلی کی وزارت صحت نے جمعرات کی دیر رات کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 1947 نئے کیسزسامنے آئے ہیں، جبکہ اس دوران 97 مریض ہلاک ہو گئے ہیں ۔ کووڈ 19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں چلی اب دنیا میں آٹھویں مقام پر آگیا ہے۔
وزارت صحت کے مطابق کورونا کے نئے کیسز میں 1383 مریضوں میں اس کی علامات ہیں جبکہ 403 مریضوں میں اس کی علامات نہیں ہیں۔
چلی میں اب تک 3،40،168 افراد کورونا سے مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں ، جبکہ اس وقت ملک میں کورونا کے 16،614 ایکٹو کیسز ہیں۔
چلی کی حکومت نے کہا ہے کہ 'صورتحال آہستہ آہستہ بہتر ہورہی ہے اور انفیکشن کے نئے کیسز میں کمی آ رہی ہے۔ اس کے پیش نظر حکومت مختلف حصوں میں ضابطوں میں نرمی لانے اور انہیں معاشی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
واضح رہے کہ مارچ میں چلی میں کورونا انفیکشن کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔