ETV Bharat / international

بھارت کشمیر میں اپنی کارروائی کالعدم قرار دے - Rescind action on Article 370

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے نیویارک اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے پس منظر میں حل کرنے پر زور دیا ہے۔

بھارت کشمیر میں اپنی کارروائی کالعدم قرار دے
author img

By

Published : Sep 27, 2019, 4:16 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 5:35 AM IST

یہ اجلاس اقوام متحدہ کے عالمی سربراہان مملکت کے سالانہ اجلاس کے حاشیے پر امریکی شہر نیو یارک میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بھارت سے کشمیر میں بندشوں کو ختم کرنے اور اس تنازعے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت ہند کی جانب سے 5 اگست کو جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو ختم کرنے کے یکطرفہ فیصلے کے بعد آج مسلسل 54ویں روز سے بندشیں اور مواصلاتی نظام پر کلی یا جزوی پابندی عائد ہے، جس کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔

ان پابندیوں کے خلاف بین الاقوامی سطح پر کافی ردعمل سامنے آیا ہے حالانکہ حکومت ہند اس معاملے کو ملک کا اندرونی مسئلہ قرار دے رہی ہے۔

او آئی سی کے کشمیر سے متعلق رابطہ گروپ کے اجلاس کے بعد تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف اے العثامین نے ایک بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر کا مسئلہ اس تنظیم کے ایجنڈا میں سرفہرست مسائل میں سے ایک ہے۔

تنظیم نے بھارتی حکومت سے کہا کہ وہ اپنے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو منسوخ کرے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق کشمیر کا مسئلہ حل کرے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اس بات کی یقین دہائی کرے کہ وہ جموں و کشمیر میں غیر مقامی باشندوں کو جائیداد خریدنے یا رہائشی سہولیات حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گی اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو بند کرے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ تنظیم کو کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش ہے۔

ڈاکٹر یوسف نے کہا کہ رابطہ گروپ نے6 اگست کو جدہ میں کشمیر کی صورتحال کے پس منظر میں ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا جس میں مستقل ارکان نے شرکت کی۔ اس سے قبل گزشتہ مئی میں مکہ المکرمہ میں منعقدہ اسلامی ممالک کے سربراہ اجلاس اور وزرائے خارجہ کے مارچ میں ابوظہبی میں منعقدہ اجلاس میں اس مسئلے پر بات کی گئی۔

انہوں نے بھارت اور پاکستان کے مابین مذاکرات کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترقی، امن اور استحکام کیلئے بات چیت انتہائی ناگزیر ہے۔

Intro:Body:

Kashmir issue: Rescind action on Article 370, Organisation of Islamic Cooperation tells India

Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 5:35 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.