ETV Bharat / international

کملا ہیرس امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ سے باہر

ہندوستان نژاد امریکی ممبر پارلیمنٹ کملا ہیرس نے سال 2020 میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔

کملا ہیرس امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ سے باہر
کملا ہیرس امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ سے باہر
author img

By

Published : Dec 4, 2019, 2:49 PM IST

55 سالہ ہیرس نے منگل کو اپنی سیاسی تشہیر مہم کی ٹیم کے ساتھ بات کر کے اس سلسلہ میں ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔

ہیرس نے ٹویٹر پر ایک بیان جاری کر کےکہا’’میں انتہائی افسوس اور مکمل تشکر کے ساتھ اپنے حامیوں سے معافی مانگتے ہوئے بتانا چاہتی ہوں کہ میں آج اپنا انتخابی مہم ختم کر رہی ہوں۔ لیکن میں یہ واضح کر دینا چاہتی ہوں کہ یہ مہم کا مقصد ہےعوام کو انصاف دلانا اور اس کے لیے میں روزانہ لڑوں گی‘‘۔

کیلی فورنیا سے ڈیموکریٹک پارٹی کی رکن پارلیمان نے کہا’’صدارتی انتخابات کے انتخابی مہم کو جاری رکھنے کے لئے میرے پاس مالی وسائل نہیں ہیں، میں کوئی ارب پتی نہیں ہوں۔ میں اپنے انتخابی مہم کی فنانسنگ نہیں کر سکتی‘‘۔

ہیرس نے نومبر 2020 میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے جب اپنی امیدواری کا اعلان کیا تھا، تب مہم شروع کرنے سے پہلے ہی انہیں یہ سب سے ٹاپ عہدہ کے لئے مضبوط دعویدار کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔
انہوں نے اپنے آبائی شہر آکلینڈ (کیلی فورنیا) میں حامیوں کی بھیڑ کے درمیان اس سال جنوری میں انتخابی مہم کی شروعات کی تھی۔

ڈیموکریٹ رہنما کملا ہیرس صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی زبردست ناقد ہیں۔ کیلی فورنیا کی سابق اٹارني جنرل کملا ہیرس 2016 میں پہلی بار امریکی سینیٹ کی رکن چنی گئی تھیں۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.