ETV Bharat / international

ورجینیا میں جیفرسن کے مجسمہ کو توڑا گیا - ریچمانڈ میں جیفرسن کا مجسمہ

ورجینیا کے مشہور مونیومینٹ ایونیو ریچمانڈ میں بدھ کی رات کو جیفرسن ڈیوس کے مجسمہ کو توڑنے کی خبر سامنے آئی ہے۔

ورجینیا میں جیفرسن کے مجسمہ کو توڑا گیا
ورجینیا میں جیفرسن کے مجسمہ کو توڑا گیا
author img

By

Published : Jun 11, 2020, 1:17 PM IST

خبر رساں اداروں کے مطابق کانفیڈریسی ریاستوں کے سابقہ صدر ڈیوس کے مجسمے کو رات کے 11 بجے ہی گرا دیا گیا تھا۔

اس واقعہ کے دوران رچمنڈ پولیس جائے وقوع پر موجود تھی۔سوشل میڈیا میں وائرل ہوئے ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد مجسمہ کو رسی سے کھینچ کر توڑنے کی کوشش کررہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پورٹسماؤتھ میں بھی مظاہرین نے بدھ کے روز کنفیڈریٹ مونیومینٹ کا حصہ رہی چار مجسموں کو نقصان پہنچایا۔

خبروں کے مطابق ایک مجسمہ کو گرانے کی شروعات رات قریب 8 بج کر 20 منٹ میں ہوئی لیکن اس کے لیے استعمال میں لائی گئی رسیاں ٹوٹ گئی تھی۔

واضح رہے کہ پورٹسماؤتھ سٹی کونسل کے ذریعہ مجسمہ کو ہٹانے کے ٖفیصلے کو منسوخ کردیا گیا تھا، جس وجہ سے لوگ ناراض تھے۔اس سے قبل منگل کے روز مظاہرین نے کریسٹوفر کولمبس کے مجسمے کو گرا دیا تھا اور اس میں آگ لگا کر اسے جھیل میں ڈال دیا تھا۔

کنفیڈریٹ جنوبی امریکہ کی ریاستوں کی ایک یونین تھی جس نے امریکی خانہ جنگی میں شمالی ریاستوں کے خلاف جنگ لڑی تھی اور اسے 1865 میں شکست دی تھی۔یہ مجسمہ اسی دور کی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.