ETV Bharat / international

گنیز بک آف ورلڈریکارڈ میں بھارتی کسان کا نام درج

author img

By

Published : Jun 3, 2020, 10:55 PM IST

اتراکھنڈ کے کسان گوپال اپریتی 2.16 میٹر لمبے دھنیا کے نامیاتی پودے اگانے والے دنیا کے پہلے کسان بن گئے ہیں، جس کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا ہے۔

سدف

الموڑا کے کسان گوپال اپریتی نے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں پہلے سے درج 1.8 میٹر لمبے دھنیا پودے کو چیلنج کیا۔

بلیکھ رانی کھیت الموڑا کے جی ایس نامیاتی ایپل فارم میں، مسٹر گوپال اپریتی نے بغیر کسی پولی ہاؤس کے مکمل نامیاتی دھنیا کی فصل کاشت کی جس کی زیادہ سے زیادہ لمبائی سات فٹ ایک انچ پیمائش کی گئي ہے۔

ان کے فارم میں سات فٹ لمبائی تک بہت سے پودے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ الموڑہ کے چیف ہارٹیکلچر آفیسر، ٹی این پانڈے اور اتراکھنڈ نامیاتی بورڈ رانی کھیت مجکھالی انچارج ڈاکٹر دیویندر سنگھ نیگی اور گارڈن موبائل ٹیم سنٹر بلیکھ رام سنگھ کے ذریعہ پودوں کی لمبائی ریکارڈ کی گئی۔

مسٹر گوپال اپریتی نے بتایا کہ انہوں نے نالیوں کے نزدیک 10 علاقوں میں دھنیا کی فصل اگائی ہے۔ تمام پودوں کی لمبائی ساڑھے پانچ فٹ سے اوپر ہے۔ دھنیا کے پودے کی اوسط گولائی بھی پانچ سے 10 فٹ تک دیکھی گئی۔ پودے کے تنے کی موٹائی آدھے انچ سے لے کر ایک انچ تک بھی دیکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فصل پوری طرح روایتی انداز میں اگائی جاتی ہے۔ پودوں کی لمبائی زیادہ ہونے کی وجہ سے، دھنیا کے پودے میں خوشبو اور دیگر چیزوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے باغ میں سیب، آڑو ، خوبانی اور بیری کے ساتھ ساتھ ہر قسم کی سبزیاں بھی مکمل نامیاتی انداز میں تیار ہوتی ہیں۔ 21 اپریل کو ، مسٹر گوپال اپریتی نے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کے بلند ترین دھنیا پودے کو ریکارڈ کرنے کے لئے درخواست دی تھی۔

مسٹر اپریتی نے کہا کہ ان کا نام گینز ورلڈ ریکارڈ میں درج ہوا ہے، جو خاص طور پر نامیاتی زراعت کے شعبے میں پورے ہندوستان کے کسانوں کے لئے اعزاز ہے۔ اتراکھنڈ میں نامیاتی کھیتی باڑی کرنے کے بے پناہ امکانات ہیں۔ دھنیا کی فصل نے یہ ثابت کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.