ETV Bharat / international

امریکہ میں خالستانیوں نے ترنگا جلانے کی کوشش کی - بھارتی نژاد امریکی باشندوں نے یوم جمہوریہ منایا

جہاں ایک طرف امریکہ کے واشنگٹن ڈی سی میں کچھ بھارتی باشندوں نے یوم جمہوریہ کی تقریب منا کرحب الوطنی کا ثبوت دیا تو دوسری جانب کچھ خالستان کے حامیوں نے اس کے بر عکس بھارت مخالف نعرے بازی کی اور سفارتخانے کے باہر ہی بھارتی ترنگے کے علاوہ بھارتی آئین کی کچھ کاپیاں بھی جلانے کی کوشش کی۔

امریکہ میں خالستانیوں نے ترنگا جلانے کی کوشش کی

author img

By

Published : Jan 27, 2020, 5:57 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 4:12 AM IST

امریکہ میں مقیم بھارتی باشندوں نے واشنگٹن ڈی سی میں واقع بھارتی سفارتخانے کے باہر 71 ویں یوم جمہوریہ کا جشن انتہائی دھوم دھام سے منایا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ یہاں اپنے ملک بھارت کے تئیں اظہار محبت کے لیے یکجا ہوئے ہیں۔

ویڈیو

وہیں دوسری جانب 10 سے 12 خالستان کے حامیوں نے اس کے بر عکس بھارت مخالف نعرے بازی کی اور سفارتخانے کے باہر ہی بھارتی ترنگے کے علاوہ بھارتی آئین کی کچھ کاپیاں بھی جلانے کی کوشش کی۔

خالستانیوں کی اس کوشش کے رد عمل میں ایک بھارتی نژاد امریکی سکھ شہری نے کہا کہ خالستانی لوگ جعلی سکھ ہیں، وہ اپنے گرو اور سکھ بھائی بہنوں پر فخر کرتے ہیں۔ یہ خالستانی پاکستان کے سیاسی ایجنڈے کے شکار ہیں، کوئی بھی بھارت کی روح کو نقصان نہیں پہنچا سکتا ہے۔

اس موقع پر نہ صرف بھارتی ترنگے کو پھہرایا گیا، بلکہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی تقریر کو بھی پڑھ کر سنایا گیا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 4:12 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.