ETV Bharat / international

' مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت - پاکستان مذاکرات ضروری' - India-Pak dialogue absolute essential element

بھارت ہمیشہ سے یہ کہتا رہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ان کا اندرونی معاملہ ہے اور وہ اس معاملے میں تیسرے فریق کی مداخلت نہیں چاہتا ہے۔

' مسئلہ کشمیر حل کے لیے بھارت - پاکستان مذاکرات انتہائی ضروری'
author img

By

Published : Sep 19, 2019, 3:28 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 5:11 AM IST

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوتیرس نے مسئلہ کشمیر دوطرفہ معاملہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس کے حل کے لیے بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات ہونا انتہائی ضروری ہے۔

انٹونیو گوتیرس نے کشمیر کی موجودہ صورتحال کے بارے میں کہا کہ 'کشمیر میں انسانی حقوق کا مکمل احترام کرنا ضروری ہے اور میں اس واضح رائے کے ساتھ آگے بڑھتا ہوں کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بات چیت مسئلے کے حل کے لیے اہم ہے۔'

قابل ذکر ہے کہ بھارت ہمیشہ سے یہ کہتا رہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ان کا اندرونی معاملہ ہے اور وہ اس معاملے میں تیسرے فریق کی مداخلت نہیں چاہتا ہے۔

سکریٹری جنرل نے کہا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر میں تالثی کا کردار ادا کرے گا جب دونوں ممالک بھارت اور پاکستان چاہیں گے۔

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں مسلسل 46 ویں روز ہڑتال کی وجہ سے معمولات زندگی معطل ہے۔ وادی بھر میں دکانیں و تجارتی مراکز بند ہیں، جبکہ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کی آمدورفت تعطل کا شکارہے۔

وادی میں جاری ہڑتال 5 اگست کو اس وقت شروع ہوئی جب مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر کو خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کو منسوخ کرکے ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کرکے مرکز کے زیر انتظام علاقے بنانے کا اعلان کیا۔

Intro:Body:

India-Pak dialogue absolute essential element for resolving Kashmir issue: UN chief

Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 5:11 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.