جاپان حکومت نے ’ ھاگی بیس ‘ سے نمٹنے کے لئے پختہ انتظام کیا ہے اور کافی پہلے ایڈوائزری جاری کر دی گئی تھی۔طوفان کے سلسلے میں پورا ملک 'ہائی الرٹ' پر ہے۔ خاص طور پر ٹوکیو اور چھ صوبوں میں بڑے پیمانہ پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
دارالحکومت ٹوکیو کے قریب چیبا صوبے میں طوفان کی زد میں آنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ ملک بھر میں 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 10 ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم ہوچکے ہیں ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ٹوکیو کے علاوہ گونما، سائتما، كانگاوا، يامناشي، ناگانو اور -شیزوكا صوبوں میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
طوفان کے باعث متعدد پروازیں اور ٹرینیں منسوخ کردی گئی ہیں ۔