ETV Bharat / international

پہلی بار جوبائڈن اور کمالا ہیرس ایک ساتھ سامنے آئے

author img

By

Published : Aug 13, 2020, 3:59 PM IST

دونوں نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ ٹرمپ کو صدارتی انتخابات میں شکست دے کر نسلی تفریق کو ختم کریں گے اور ملک کو متحد کریں گے۔

sdf
sfd

امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹ پارٹی کے صدراتی امیدوار جو بائڈن نے نائب صدر (رننگ میٹ) کے طور پر کمالا ہیرس کو منتخب کیا ہے۔

اس انتخاب کے بعد پہلی بار بائڈن اور کمالا ہیرس ایک ساتھ سامنے دیکھے گئے ہیں۔ دونوں نے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کورونا وائرس کے مینجمنٹ میں بُری طرح ناکام رہے ہیں۔

دونوں نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ ٹرمپ کو صدارتی انتخابات میں شکست دے کر نسلی تفریق کو ختم کریں گے اور ملک کو ایک ساتھ لائیں گے۔

کمالا ہیرس اور جو بائڈن دونوں ولمنگٹن کے ہائی اسکول جم خانے میں نیلے لباس میں ماسک پہنے ہوئے تھے اور بے حد شاہانہ نظر آ رہے تھے۔

بائڈن نے کہا کہ ٹرمپ کو ایک مضبوط خاتون سے پریشانی ہے، کیوں کہ انہوں نے کمالا ہیرس کو بائیں بازو کی جنونی کہ کر مخاطب کیا تھا۔

واضح رہے کہ کمالا ہیرس کا تعلق بھارتی ریاست تمل ناڈو سے ہے۔ وہ ڈیموکریٹ کی سینیٹر ہیں اور اس سے قبل نظریاتی طور پر وہ جوبائڈن کے مخالف بھی تھیں۔

اب جبکہ دونوں ایک ساتھ ہیں تو ڈیموکریٹ کے انتخاب میں کامیابی کے بعد کمالا ہیرس کا کردار بہت اہم ہو گا، کیوں کہ صدر کے طور پر حلف تک بائڈن 78 برس کے ہو چکے ہوں گے۔ ایسے میں کمالا ہیرس ہی اہم کردار میں نظر آ سکتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.