بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا کہ 'واشنگٹن ہیڈکوارٹر کے ایک ملازم میں كوروناوائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔'
آئی ایم ایف پریس سینٹر کی طرف سے جمعہ کو بھیجے گئے ایک ای میل کے مطابق 'کورونا وائرس سے متاثر ایک ملازم نے خود کو الگ کر لیا، اس کی مناسب طبی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔ ہم مقامی عوامی صحت کے حکام کے ساتھ اس ملازم سے متعلق لوگوں کی شناخت کر رہے ہیں، اس سے اور لوگ متاثر ہو سکتے ہیں'۔
اس واقعہ کے پیش نظر آئی ایم ایف نے ہیڈکوارٹر سے منسلک تمام ملازمین کو گھر سے کام کرنے کا مشورہ دیاگیا ہے اور کورونا وائرس سے متاثر ممالک کے دورے کو آئی ایم ایف نے معطل کر دیا ہے۔