ETV Bharat / international

امریکہ سے غیر قانونی تارکین وطن ملک بدر ہونگے - امریکی نائب صدر کملا ہیرس

امریکی نائب صدر نے کہا کہ گوئٹے مالا کے تارکین وطن کو ملک بدر کیا جائے گا۔

Illegal immigrants from the United State

author img

By

Published : Jun 8, 2021, 10:09 PM IST

امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے کہا ہے کہ ملک میں غیر قانونی طریقوں سے آنے والے گوئٹے مالا کے تارکین وطن کو ملک بدر کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے دوران گوئٹے مالا کے صدر آلاخاندرو جیا ماتی کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔

ہیرس اور جیا ماتی نے بین الوفود مذاکرات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

اس دوران صدر جیاماتی نے بتایا کہ حالیہ ایام میں غیر قانونی تارکین وطن کا مسئلہ ہمیں در پیش ہے، ہمیں امریکہ کے ساتھ مشترکہ طور پر تعاون کرنا ہوگا جبکہ ہمیں اپنی عوام کو زندگی کے بہتر مواقع فراہم کرتے ہوئے انہیں نقل مکانی سے روکنے کی کوشش کرنا ہوگی۔

کملا ہیرس نے بھی اس موقع پر کہا کہ میرا یہ دورہ گوئٹے مالا کے ساتھ غیر قانونی ہجرت، تشدد اور بد عنوانی جیسے موضوعات پر غور کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ غیر قانونی طریقوں سے امریکہ آنے والے گوئٹے مالا کے تارکین وطن کو ملک بدر کیا جائے گا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.