اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالت (بین الاقوامی عدالت برائے انصاف) نے روس کو یوکرین پر حملہ روکنے کا حکم دے دیا۔ تاہم یہ کہنا مشکل ہے کہ آئی سی جے کے حکم کے بعد روس اس فیصلے پر عمل کرتا ہے یا نہیں، کیونکہ ماسکو نے یوکرین کی درخواست پر سماعت کے لیے بین الاقوامی عدالت برائے انصاف میں وفد بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔
آئی سی جے کے فیصلے کے بعد یوکرینی صدر نے کہا کہ یوکرین نے آئی سی جے میں روس کے خلاف اپنے کیس میں مکمل فتح حاصل کر لی ہے۔ آئی سی جے نے حملہ فوری طور پر روکنے کا حکم دیا۔ اس حکم کو بین الاقوامی قانون کے تحت نافذ العمل ہے اس لیے روس کو اس حکم پر فوری طور پر عمل کرنا چاہئے۔ حکم کو نظر انداز کرنا روس کو مزید تنہا کر دے گا۔
سماعت کے دوران یوکرین نے عالمی عدالت سے کہا تھا کہ وہ روس کو 24 فروری سے ماسکو کی جانب سے شروع کیے گئے فوجی آپریشن کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دے۔